Follw Us on:

ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، میزبان انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wcl
انگلینڈ کی جانب سے متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ (فوٹو: گوگل)

ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کا رنگا رنگ میلہ برطانیہ میں شروع ہو چکا ہے، پاکستانی لیجنڈز پر مشتمل ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے اس ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عامر یامین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، لیام پلنکٹ اور کرس ٹریملٹ نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے اچھی مگر سست بلے بازی کی، انگلش بلے باز مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز ہی بناسکے اور پانچ رنز سے ہار گئے۔

Wcl ii
پاکستان اپنا اگلا میچ 20 جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیل گا۔ (فوٹو: گوگل)

انگلینڈ کی جانب سے فل مسٹرڈ اور این بیل نے ففٹی کی، فِل مسٹرڈ 54 رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے، جب کہ این بیل 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، سہیل تنویر اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی لیجنڈز اسکواڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل اور عماد وسیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آصف علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عامر یامین، عمر امین، رومان رئیس ، شرجیل خان اور سہیل خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان اپنا اگلا میچ 20 جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیل گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس