Follw Us on:

مصنوعی تصاویر کو چھپانے کے لیے ڈَک ڈَک گو نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

احسان خان
احسان خان
Duck duck go
مصنوعی تصاویر کو چھپانے کے لیے ڈَک ڈَک گو نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

انٹرنیٹ پر اب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر سے بچنا مشکل ہو گیا ہے، چاہے مقصد سیاسی گمراہی سے بچنا ہو یا آن لائن فراڈ سے حفاظت۔ ایسے میں پرائیویسی کو ترجیح دینے والا متبادل براؤزر ڈَک ڈَک گو نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تلاش میں مصنوعی تصاویر کو چھپا سکتے ہیں۔

کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ یہ فیچر ہر مصنوعی تصویر کو روکنے میں مکمل کامیاب نہیں ہوگا، لیکن اس سے تلاش کے دوران نظر آنے والی ایسی تصاویر کی تعداد میں واضح کمی ضرور آئے گی۔ اس مقصد کے لیے ڈَک ڈَک گو نے ایسے فہرستوں کا استعمال کیا ہے جو دستی طور پر تیار کی گئی ہیں۔ ان میں ایسی فہرستیں شامل ہیں جو معروف براؤزر ایکسٹینشنز نے فراہم کی ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ صارف جب ڈَک ڈَک گو پر کوئی بھی تلاش کرے گا اور تصاویر والے حصے میں جائے گا، تو وہاں ایک نیا اختیار ظاہر ہوگا جس سے مصنوعی تصاویر کو دکھانے یا چھپانے کا انتخاب کیا جا سکے گا۔ اگر کوئی صارف ہمیشہ کے لیے ایسی تصاویر سے بچنا چاہے تو وہ noai.duckduckgo.com کے ذریعے تلاش کر سکتا ہے جہاں یہ فلٹر خودکار طور پر فعال ہوتا ہے اور براؤزر کی اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولت بھی بند ہو جاتی ہے۔

بہت سے صارفین نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر شکایت کی ہے کہ کچھ الفاظ تلاش کرنے پر حقیقت پر مبنی تصاویر کے بجائے مصنوعی تصاویر سامنے آتی ہیں۔ مثال کے طور پر “ننھا مور” تلاش کرنے پر کئی بار مصنوعی تصاویر کی بھرمار ہو جاتی ہے، جس سے حقیقت اور تخلیق میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:’میڈ بائی گوگل‘ پکسل 10 کے ساتھ کون کون سی نئی ڈیوائسز متوقع ہیں؟

ڈَک ڈَک گو کی جانب سے یہ نیا قدم ایسے صارفین کے لیے ہے جو تلاش کے نتائج میں اصل اور حقیقت پر مبنی مواد کو ترجیح دیتے ہیں۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس