اسکاٹ لینڈ کے نامور باکسر اور سابق ناقابل شکست عالمی چیمپئن جوش ٹیلر نے 34 سال کی عمر میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
چاروں عالمی باکسنگ تنظیموں کے ٹائٹل جیت کر برطانیہ کے پہلے ناقابل شکست چیمپئن بننے والے جوش ٹیلر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر آنکھ کی چوٹ کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث وہ مزید باکسنگ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی ہوچکا ہے، میری آنکھ کا مسئلہ دوبارہ سامنے آیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر مجھے اپنے کیریئر کو خیرباد کہنا پڑ رہا ہے ورنہ میری بینائی ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے اندر کا فائٹر اب بھی رنگ میں واپس آنا چاہتا ہے، لیکن انہیں طبی ماہرین کی بات سننی ہوگی اور خود کو بچانا ہوگا۔
End of an era. I have lived my dream for the last 10 years & conquered Mount Everest.
— Josh Taylor (@JoshTaylorBoxer) July 21, 2025
Thank you to every single one of you for the support through what has been this mad rollercoaster of a journey.
Boxing is all I’ve ever known but Now
let’s see what life has to offer on the… pic.twitter.com/CLLpozqh6u
واضح رہے کہ جوش ٹیلر کا شمار اسکاٹ لینڈ کے عظیم ترین باکسرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتا، جب کہ 2014 میں گلاسگو میں ہونے والے گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
پروفیشنل کیریئر میں انہوں نے مسلسل سات مقابلے ناک آؤٹ سے جیت کر دھوم مچائی اور پھر 15ویں فائٹ میں آئیون بارنچک کو شکست دے کر پہلا عالمی ٹائٹل جیتا۔
مزید پڑھیں: ڈپریشن کے باعث پاکستان کا رخ کرنے والی روسی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟
2019 میں ورلڈ باکسنگ سپر سیریز کے فائنل میں ریجس پروگریس کو شکست دے کر انہوں نے ڈبلیو بی اے ٹائٹل حاصل کیا۔ اس کے بعد 2021 میں لاس ویگاس میں ہونے والے تاریخی مقابلے میں انہوں نے جوزے رامیرز کو ہرا کر ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی او ٹائٹلز بھی جیت لیے اور یوں وہ بیک وقت چاروں بڑے عالمی ٹائٹلز کے مالک بنے۔
یاد رہے کہ جوش ٹیلر نے اپنے کیریئر کا اختتام 19 فتوحات (13 ناک آؤٹ) اور 3 شکستوں کے ساتھ کیا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔