Follw Us on:

تعلیمی اداروں میں ایک ہزار سے زائد  اسپورٹس اکیڈمیاں بنائی جائیں گی،وزیر تعلیم پنجاب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rana sikandr hayat

وزیر تعلیم  پنجاب رانا سکندر حیات کا کہناہےکہ   پنجاب حکومت صوبہ بھر  کے  تعلیمی اداروں میں ہزار سے زائد  اسپورٹس اکیڈمیاں بنانے جا رہی ہے،تعلیمی اداروں میں ناصرف  غیرنصابی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ سپورٹس کی سہولیات میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے سابق کرکٹر محمد یوسف سے   ملاقات کی جس دوران باہمی گفتگو میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ اولمپک ایسوسی ایشن اور بیس بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ پر کام جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 سکولوں اور 5 کالجوں میں کرکٹ اکیڈمیوں کا پائیلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سابق کرکٹر محمد یوسف بطور کوچ کرکٹ اکیڈمیوں میں اپنی خدمات پیش کریں گے  ،محمد یوسف نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر تربیت دیں  گے،جس سے نوجوانوں کو انگلینڈ میں ٹریننگ اور کاؤنٹی  کرکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔

وزیر تعلیم  پنجاب کا   کہنا تھا کہ خواتین کے لیے بھی  بہت جلد سپورٹس اکیڈمیاں شروع کی جائیں گی، ان کا مزید کہنا  ہےکہ ہم گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو یوٹیلائز کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پریشر میں کیسے کھیلنا ہے اسے سیکھناہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا بی بی این جے معاہدے پر دستخط، کیا یہ ماحول دوست اقدام ہے یا معاشی حکمت عملی؟

 رانا سکندر حیات کا کہنا تھا  کہ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے کھیلوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،ہمارا مقصدنوجوانوں کو سپورٹس کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کی طرف  راغب کرنا اور انہیں منشیات سے دور کرنا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس