Follw Us on:

محسن نقوی کا دورہ بنگلہ دیش، دونوں ممالک کا سفارتی، سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ 

اظہر تھراج
اظہر تھراج
Mohsin naqvi

پاکستانی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں، صدر ایشین کرکٹ کونسل کی حیثیت وہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکا میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بدھ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب نے خیرمقدم کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مبارک ہو! ملک کے ’ٹاپرز‘ اب رکشے چلائیں گے

بعد میں دونوں ممالک کے وزرا داخلہ نے ملاقات میں سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

محسن نقوی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری کی ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی (محسن نقوی) کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق بنگلہ دیش کا ایک اعلیٰ سطح وفد جلد سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

Author

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس