Follw Us on:

بجلی بل صفر،ایسا کیسے ممکن ہے ؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Light bill
ایک صارف کو بجلی میں  "0 روپے" کا بل  آیا جسی کی بعد میں تحقیقات کی گئی تو معاملہ حقیقت سے برعکس  نکلا( فوٹو: سوشل میڈیا)

بجلی کے بڑھتے نرخوں کے سبب جہاں پاکستان کا متوسط طبقہ پریشانی کا شکار ہے، وہیں ایک صارف کو بجلی میں  “0 روپے” کا بل  آیا جسی کی بعد میں تحقیقات کی گئی تو معاملہ حقیقت سے برعکس  نکلا۔

ریڈیٹ پر شئیر کی گئی پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ اس کی بہن کے گھر کا ماہِ جولائی کا بجلی کا بل صفر روپے آیا، جس پر پہلے تو خوشی کی لہر دوڑ گئی، تاہم جلد ہی یہ تشویش میں بدل گئی۔ صارف کے مطابق، جب بہن نے بل دیکھا تو وہ بہت خوش ہوئیں، لیکن جب گھر والوں نے ہنسی مذاق کیا کہ کہیں اگلے ماہ یہ بل دگنا نہ آ جائے، تو انہیں فکر لاحق ہو گئی۔

بل کی مکمل تحقیق کرنے پر یہ انکشاف ہوا کہ پچھلے ماہ  یعنی جون میں بل کی ادائیگی دو مرتبہ ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں موجودہ ماہ کا بل ایڈجسٹ ہو کر صفر ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صارف نے جب یہ بل ڈسکارڈ پر اپنے قریبی دوستوں سے شئیر کیا تو ایک دوست نے فوراً نشاندہی کی کہ جون کے مہینے میں بالکل ایک ہی رقم دو دن کے وقفے سے ادا کی گئی تھی۔ تاہم اس پر ایک سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا چونکہ اکثر بینکنگ ایپس ایک ہی بل کی دوبارہ ادائیگی کی اجازت نہیں دیتیں، تو ایسی صورت میں یہ کیسے ممکن ہوا؟

اس پوسٹ پر ایک صارف نے مزاح کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپکی بہن نے شہادت والی انگلی سے میٹر پر ‘زم زم’، مہنے میں دو بار لکھا ہے۔

Bill

مزید پڑھیں:ڈپریشن کے باعث پاکستان کا رخ کرنے والی روسی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

ایک صارف نے اسی طرح کا تجربہ شئیر کرتے ہو کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اسے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ لیکن رقم اتنی بڑی نہیں تھی اس لیے ہم نے اس پر عمل کرنے کی زحمت نہیں کی۔

Bill1

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس