Follw Us on:

محسن نقوی بنگلہ دیش کے دورے پر، کون سے بڑے معاہدے متوقع ہیں؟

حسیب احمد
حسیب احمد
Pakistan, bangladesh
وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔ (تصویر: دی نیوز انٹر نیشنل)

وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں دونوں ممالک نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ اور ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے بھی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

Pakistan, bangladesh to grant
وزیر داخلہ نے نادرا کے محفوظ شناختی نظام پر بات کی، جس میں بنگلہ دیشی وزیر نے دلچسپی دکھائی۔ (تصویر: جیو نیوز)

ملاقات میں نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم  سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی شعبے میں دونوں ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔

سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کے محفوظ اور فول پروف شناختی نظام کے بارے میں بتایا جس پر بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ایمپائرز کو پاکستان میں تربیت دینے اور بنگلہ دیشی وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آ کر نادرا کا دورہ کرے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس