Follw Us on:

دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز 83 سال بعد مل گیا، توپ کی پوزیشن سے شناخت کیسے ممکن ہوئی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lost bow of american warship
ٹیروزوکی ایک اکیزوکی ڈسٹرائر تھا جسے جاپانی بحریہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران استعمال کیا۔ (تصویر: سمتھ سونین)

ایک عالمی  تحقیقی مہم کے دوران دوسری جنگِ عظیم میں غرق ہونے والا جاپانی جنگی جہاز ’ٹیروزوکی‘ بحرالکاہل کی گہرائیوں میں 83 سال بعد دریافت کر لیا گیا ہے۔

ٹیروزوکی ایک اکیزوکی ڈسٹرائر تھا جسے جاپانی بحریہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران استعمال کیا۔ 12 دسمبر 1942 کو یہ گواڈال کنال کی مہم کے دوران غرق ہوا تھا

 اس حملے میں نو فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ اس جہاز کا ملبہ طویل عرصے تک سمندر کی تہہ میں چھپا رہا۔

نیو ہیمپشائر یونیورسٹی کے بغیر انسان کے زیرِ کنٹرول ڈرکس نامی جہاز نے اس ملبے کی ابتدائی نشاندہی کی۔

Underwater archaeologists
یہ جہاز 1942 میں امریکی نیوی کے ٹارپیڈو حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔ (تصویر: ایم ایس این)

اس کے بعد 12 جولائی 2025 کو تحقیقی بحری جہاز ناٹیلس نے دو جدید ریموٹلی آپریٹڈ وہیکلز ’ہرکولس‘ اور ’ایٹلانٹا‘ کو سمندر کی تہہ میں بھیجا جس سے 2,600 فٹ کی گہرائی میں موجود ملبے کی تصاویر حاصل ہوئیں۔

کُورے میری ٹائم میوزیم  ہیروشیما کے ڈائریکٹر کازوشیگے توداکا کے مطابق یہ جہاز خاص طور پر اینٹی ایئرکرافٹ جنگ کے لیے بنایا گیا تھا  اور اس کی توپوں کی پوزیشن اس کی شناخت کی تصدیق کرتی ہے۔

جاپان کی فوج نے جنگ کے دوران اپنی مشینری کی معلومات کو خفیہ رکھا تھا اس لیے ٹیروزوکی کی اصل تصاویر دستیاب نہیں تھیں۔ تاہم ماہرین نے تاریخی حوالہ جات اور ڈیزائن کی مدد سے اس کی شناخت کی۔

کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرِ سمندری آثار قدیمہ ہیروشی اشیئی نے کا کہنا ہے کہ 83سال بعد اس جہاز کی دریافت بحری ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

یہ دریافت نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ ماضی کو محفوظ رکھنا انسانیت کے شعور کا حصہ ہے۔

واضع رہے کہ یہ جہاز 1942 میں امریکی نیوی کے ٹارپیڈو حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔ یہ واقعہ بحری تاریخ اور جنگی تحقیق کے لیے اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس