نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے ہی عوام کے اصل اور اولین ترجمان ہوتے ہیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان کے بیشتر صوبوں میں نہ صرف بلدیاتی انتخابات مسلسل مؤخر کیے جا رہے ہیں بلکہ جو نظام موجود ہے، وہ بھی بے اختیار اور رسمی حیثیت کا حامل ہے۔
پاکستان میٹرز کے ساتھ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں عوامی فلاح پر توجہ دینے کے بجائے اشتہارات اور سیاسی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کی بدنیتی نے بلدیاتی ڈھانچے کو بے اثر کر دیا ہے، اور اسی تناظر میں جماعت اسلامی ایک مؤثر اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔