Follw Us on:

مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی قیادت نے مک مکا کرلیا، حافظ نعیم الرحمان 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem,
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھیں تاہم جہاں ان سیٹوں کو ناجائز طریقے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے جمہوری اصولوں کی نفی کرتے ہوئے قبول کرلیا، وہیں پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی بجائے مک مکا کی راہ اختیار کی۔

سابق گورنر پنجاب اور بزرگ سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت جماعت کے دیگر رہنما ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے قائدین نے میاں محمد اظہر کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے بیٹے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سے اظہارِ تعزیت کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی، مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کو نفرت، تعصب اور خلفشار سے نکالنے کے لیے رواداری اور وضع داری کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت، ادارہ اور فرد کے لیے آئین میں ایک واضح فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ جب بھی کوئی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے، وہ انتشار کا باعث بنتا ہے۔

Hammad azhar house
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری، شوکت بسرا اور فرحت عباس، سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر سمت میں لے جانے کے لیے ایک “گریٹر ڈائیلاگ” کی ضرورت ہے جس میں تمام فریقین بیٹھ کر طے کریں کہ ملک کو کس راستے پر چلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع تعزیت کا ہے، ہم یہاں میاں محمد اظہر کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کے لیے آئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری، شوکت بسرا اور فرحت عباس، سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز قانون دان اور سینئر سیاست دان بیرسٹر اعتزاز احسن بھی موجود تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس