Follw Us on:

ایپل کا سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج سے بھی پتلا آئی فون 17 ایئر متعارف کروانے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iphone s17 air
فزیکل سم سلاٹ کو ختم کر کے مکمل ای-سم سسٹم اپنایا جائے گا۔ (فوٹو: گوگل)

ایپل اس سال آئی فون 17 سیریز میں اپنا پہلا “الٹرا پتلا” اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہا ہے، جسے “آئی فون 17 ایئر” کے نام سے جانا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق یہ فون صرف 5.5 ملی میٹر موٹا ہوگا، جو کہ سام سنگ کے حالیہ گلیکسی ایس 25 ایج (5.8 ملی میٹر) سے بھی پتلا ہے۔

اس پتلے ڈیزائن کو حاصل کرنے کے لیے ایپل کو چند سمجھوتے بھی کرنے پڑے ہیں۔ ممکنہ طور پر فون میں صرف ایک ہی ریئر کیمرہ ہوگا، فزیکل سم سلاٹ کو ختم کر کے مکمل ای-سم سسٹم اپنایا جائے گا اور بیٹری سائز کو بھی کم کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ایئر میں 2,800 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جا رہی ہے، جو کہ گلیکسی ایس 25 ایج کی 3,900 ایم اے ایچ بیٹری سے نمایاں طور پر کم ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ فون میں جدید اور زیادہ مؤثر ہارڈویئر استعمال کیا جائے گا، جب کہ iOS 26 میں اے آئی فیچرز کے ذریعے بیٹری کی بچت ممکن بنائی جائے گی۔

ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فون کے بیٹری بیک اپ پر خدشات بجا ہیں اور حتمی تجربات کے بعد ہی اندازہ لگایا جا سکے گا کہ یہ فون ایک دن کا استعمال برداشت کر پائے گا یا نہیں۔

Samsung s25
سام سنگ کا Z Fold 7 صرف 4,400 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

دوسری جانب معروف لیکر یونیورس آئس نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 26 ایج پہلے سے بھی پتلا ہوگا اور اس میں نئی بیٹری میٹریل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کی مدد سے فون کی بیٹری کو بڑا کیا جا سکے گا باوجود اس کے کہ فون مزید پتلا ہوگا۔

چینی کمپنی آنر نے حال ہی میں 6,100 ایم اے ایچ کی سلکان-کاربن بیٹری والا Magic V5 فون لانچ کیا ہے، جسے انڈسٹری کی پہلی اتنی بڑی بیٹری قرار دیا جا رہا ہے جو کہ ایک پتلے فون میں دی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سام سنگ کا Z Fold 7 صرف 4,400 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ اپنی S26 سیریز میں بھی سلکان-کاربن بیٹریز استعمال کرے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ایپل بھی مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو اپنا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایپل اگلے سال فولڈیبل آئی فون پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے لیے پتلی ڈیزائن اور بہتر بیٹری لائف نہایت اہم ہوں گی۔

لیکر یونیورس آئس نے دعویٰ کیا ہے کہ گلیکسی S26 الٹرا ماڈل میں 45 واٹ سے زیادہ فاسٹ چارجنگ ہوگی، جو کہ سام سنگ کے لیے ایک بڑا قدم ہوگا کیونکہ چینی کمپنیوں کی نسبت سام سنگ اور ایپل اس معاملے میں کافی پیچھے رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس