Follw Us on:

کراچی: پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Karachi police
رشوت لینے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل قربان اور مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے رشوت وصولی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں اہلکاروں کو ناکے پر شہریوں کو روک کر اسلحہ کے زور پر ان کی جیبیں چیک کرتے اور پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا اور انہیں پولیس ہیڈکوارٹر ویسٹ زون میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق رشوت لینے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل قربان اور مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور کا کہنا ہے کہ ویڈیو کچھ پرانی ہے، لیکن منظر عام پر آنے کے بعد افسران نے فوری کارروائی کی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سر پر کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے، اسلحہ ہاتھ میں لے کر شہریوں کی تلاشی لیتا ہے اور ان کے پرس اور جیبوں میں ہاتھ ڈالتا ہے۔ ایک ویڈیو میں اہلکار کو سرکاری ایس ایم جی کندھے پر لٹکائے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت سلامتی کونسل کا اجلاس: ’اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘

ایس ایس پی ویسٹ نے ڈی ایس پی اورنگی کو واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واضح ہدایات موجود ہیں کہ اسنیپ چیکنگ کے لیے پولیس اہلکاروں کو مخصوص ایس او پیز کے تحت کارروائی کرنی ہے اور کسی بھی اہلکار کو ازخود سڑک کنارے ناکہ لگا کر چیکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس