Follw Us on:

اسمارٹ فونز کا دور ختم، متبادل کیا ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Smart phones
ابھی کم از کم دو سے تین سال تک اسمارٹ فونز اہم رہیں گے۔ (فوٹو: گوگل)

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فونز کا راج جلد ختم ہو سکتا ہے، کیونکہ متعدد بڑی کمپنیاں ان کے متبادل پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

گوگل اور اس کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی پراڈکٹس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مستقبل میں سمارٹ گلاسز جیسی ڈیوائسز صارفین کی اولین ترجیح بن سکتی ہیں۔

الفابیٹ کی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ کے موقع پر بات کرتے ہوئے سندر پچائی نے کہا کہ ابھی کم از کم دو سے تین سال تک اسمارٹ فونز اہم رہیں گے، مگر جیسے جیسے اے آئی گلاسز جیسی مصنوعات عام ہوں گی، اسمارٹ فونز کا استعمال کم ہوتا جائے گا۔

سندر پچائی نے جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کو بھی مستقبل کی کامیاب ٹیکنالوجی قرار دیا۔

Smart glasses
مستقبل میں سمارٹ گلاسز جیسی ڈیوائسز صارفین کی اولین ترجیح بن سکتی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

یاد رہے کہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے بھی سال 2025 کے آغاز میں پیشگوئی کی تھی کہ سمارٹ فونز کا عہد جلد اختتام کو پہنچنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نیا اے آئی ہارڈویئر تیار کیا جا رہا ہے، جو اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کا سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج سے بھی پتلا آئی فون 17 ایئر متعارف کروانے کا اعلان

دوسری جانب ایپل بھی اس دوڑ میں شامل ہے اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) پر مبنی اسمارٹ گلاسز کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے بارے میں کمپنی کو امید ہے کہ یہ صارفین کو آئی فونز بھولنے پر مجبور کر دیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس