Follw Us on:

’عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر حملے‘، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حسیب احمد
حسیب احمد
Shibli faraz resigns as member of jcp
جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے  پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ (بزنس رکورڈر)

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے  پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور کینٹ کچہری میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے اسی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی سمن جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان چونکہ اس وقت جیل میں قید ہیں اس لیے ان کے سمن بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں۔

Minister shibli faraz says he
ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کی زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا الزام ہے۔ (تصویر: ڈان)

عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا جس میں شبلی فراز کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری کا حکم شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کی زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا الزام ہے۔ مقدمے میں شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے نام شامل کیے گئے تھے۔

تاحال پی ٹی آئی یا شبلی فراز کی جانب سے اس عدالتی حکم پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ آئندہ سماعت میں پیشرفت کے بعد کیس کی کارروائی آگے بڑھے گی۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس