Follw Us on:

سڑکوں پر’کش‘ لگانے پر پابندی، جاپان ایسا کیوں کررہا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اوساکا میں ورلڈ ایکسپو ہونے جارہی رہے۔ (فوٹو: گوگل)

جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کی تیاریاں جاری ہیں، عالمی ایونٹ سے قبل ہی سڑکوں پر تمباکو نوشی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ ایکسپو اپریل میں شروع ہوگی، جس میں تقریباً 160 ممالک اور علاقے حصہ لیں گے۔ 

سیگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا مقصد شہر کو صاف اور دھوئیں سے پاک بنانا ہے۔ پابندی پیر27 جنوری سے نافذ کردی گئی ہے۔

 جب کہ اوساکا اسٹیشن کے قریب پہلے سے کچھ علاقوں میں پابندیاں تھیں۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1,000 ین (6.40 ڈالر) جرمانہ ہوگا۔

اوساکا کے میئر ہیڈی یوکی یوکویاما نے کہا کہ پابندی کا مقصد شہر کو دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے لیے خوشگوار اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ 

پابندی پیر27 جنوری سے نافذ کردی گئی ہے۔ (فوٹو: مالے میل)

اگرچہ جاپان کے دوسرے علاقوں میں سڑکوں پر تمباکو نوشی پہلے ہی ممنوع ہے، کچھ قانون سازوں کی مزاحمت کی وجہ سے ملک بھر میں مزید سخت قوانین نافذ نہیں ہو سکے۔ 

اوساکا میں اب بھی کچھ ریستورانوں میں مخصوص کمروں میں تمباکو نوشی کی اجازت ہے، مگر اپریل سے 30 مربع میٹر سے زیادہ جگہ والے کھانے پینے کے مقامات کے اندر تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی۔

اوساکا کے لیے 2025 کا ایکسپو ایک بہت اہم ایونٹ ہے، لیکن ٹکٹوں کی فروخت میں سستی کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 

جنوری کے اوائل تک 7.5 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے، جو 15 ملین کے ہدف سے کم ہیں۔ اس کے علاوہ، ایونٹ کے لیے تعمیراتی بجٹ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

جاپانی حکومت تمباکو انڈسٹری سے اڑھائی کروڑ ین ٹیکس کماتی ہے۔ (فوٹو: گیٹی)

 2018 میں ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے دوران، ٹوکیو نے بھی تمام ریستورانوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی تھی، مگر کچھ علاقوں میں باہر تمباکو نوشی کی اجازت اب بھی ہے۔

جاپان کی معیشت میں تمباکو کی فروخت اہم کردارادا کرتی ہے، کیونکہ حکومت سگریٹ ٹیکس سے تقریباً دو ٹریلین ین (13 بلین امریکی ڈالر) کماتی ہے اور جاپان ٹوبیکو کمپنی میں حکومت کا ایک تہائی حصہ ہے۔

 تاہم، حالیہ برسوں میں جاپان میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہو رہی ہے، اور 2023 میں صرف 15.7 فیصد لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں، جو عالمی رجحان کی عکاسی ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس