انڈین اداکارہ روچی گجر نے ممبئی کے ایک مقامی تھیٹر میں اُس وقت شدید ہنگامہ برپا کر دیا، جب انہوں نے فلم سو لانگ ویلی کی اسکریننگ کے دوران اداکار و ہدایتکار مان سنگھ کو چپل دے ماری۔
اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں روچی گجر بحث و تکرار کے بعد چیختی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے پروڈیوسرز نے ان سے تقریباً 25 لاکھ روپے کا وعدہ خلافی اور فراڈ کیا۔ یہ رقم سونی ٹی وی کے ایک ٹی وی شو کی مشترکہ پروڈکشن کے بہانے لی گئی تھی، مگر بعد میں وہی سرمایہ مبینہ طور پر فلم سو لانگ ویلی میں لگا دی گئی۔
روچی گجر نے فلم کے شریک پروڈیوسر کرن سنگھ چوہان کے خلاف ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
اداکارہ کے مطابق جولائی 2023 سے جنوری 2024 کے دوران انہوں نے ایس آر ایونٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کے ذریعے مختلف قسطوں میں یہ رقم کرن سنگھ کی کمپنی اور دیگر اکاؤنٹس میں منتقل کی۔
روچی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے رقم کی واپسی اور جواب دہی کا مطالبہ کیا تو کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، جس پر انہوں نے احتجاجاً فلم کے پریمیئر کے دوران یہ قدم اٹھایا۔
एक फिल्म के प्रिमियर पर एक्ट्रेस Ruchi Gujjar ने काटा हंगामा, वीडियो वायरल.
— Krrish Kumar (@KrrishK71959470) July 26, 2025
मुंबई की ओशिवारा पुलिस स्टेशन में एक्ट्रेस रुचि गुज्जर ने फिल्म 'So Long Valley' के प्रोड्यूसर करण सिंह चौहान के खिलाफ धोखाधड़ी, आपराधिक विश्वासघात और धमकी देने के आरोप में FIR दर्ज कराई है. ये मामला… pic.twitter.com/m5T7PTjrP0
واضح رہے کہ پروڈیوسر مان سنگھ اور کرن سنگھ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو پر عوامی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔