کبھی کبھی شہروں کی دیواریں اور پل صرف اینٹ، سریا یا سیمنٹ سے نہیں بنتے، بلکہ ان پر اُبھرے رنگ، ڈیزائن اور روایتیں ہمیں ہمارے ماضی، شناخت اور جڑوں کی یاد دلاتی ہیں۔
لاہور جیسے تاریخی اور متنوع شہر میں جب ایک فلائی اوور پر سندھی اجرک کے خوبصورت نقوش دکھائی دیتے ہیں، تو یہ صرف ایک فن پارہ نہیں ہوتا، یہ ایک سوچ، ایک نظریہ، ایک پیغام ہوتا ہے۔