الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور رکن اسمبلی احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو اے ٹی سی نے مجرم قرار دے کر دس سال کی سزا سنائی ہے، جس کے باعث انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور رکن صوبائی اسمبلی احمد چٹھہ کو بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ احمد چٹھہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 66 وزیرآباد سے، جب کہ احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87 میانوالی سے منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: وادی تیراہ: برقمبر خیل قوم اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ملتوی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تینوں کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں، جس کے بعد متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔