Follw Us on:

پاکستان کا ای-بائیک انقلاب: 65 ہزار روپے کی سبسڈی، 2030 تک 2 ملین کا ہدف 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
The federal government
حکومت نے اس اسکیم کے تحت 9 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ ای-بائیک کی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔ (تصویر: اے آر واے)

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ای-بائیک اسکیم 2025 کا آغاز کیا ہے۔

حکومت نے اس اسکیم کے تحت 9 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ ای-بائیک کی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔ ہر ای-بائیک پر 65 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور اس سبسڈی کے بعد باقی رقم سود سے پاک بینک قرضوں کے ذریعے ادا کی جا سکے گی۔

اس سے شہریوں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور ای-بائیک خریدنے کے عمل کو سستا بنایا جائے گا۔

رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا۔ اگر درخواستوں کی تعداد ای-بائیک کی دستیاب مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو ایک قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر کم از کم 2 ملین ای-بائیک ہوں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی وسیع تر منصوبہ بندی میں 53 ہزار 950 ای-رکشے، 99 ہزار 155 ای-کاریں، 2 ہزار 238 ای-بسیں اور 2 ہزار 996 ای-ٹریکٹرز شامل ہیں۔ اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Punjab govt starts distribution
حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر کم از کم 2 ملین ای-بائیک ہوں۔ (تصویر: پاک وہیلز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اسکیم کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو ایک صاف اور سبز ملک میں تبدیل کریں جہاں ایندھن کے استعمال کی بجائے ماحول دوست متبادل ذرائع اپنائے جائیں۔

واضع رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست کو یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران اس اسکیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس اسکیم کا مقصد ایندھن پر انحصار کو کم کرنا اور پائیدار سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اب وقت آ چکا ہے کہ فلسطینی عوام کو وہ سب کچھ دیا جائے جو ان سے چھینا گیا، اسحاق ڈار

حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس اسکیم کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا اور ملک کی ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے بعد دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی اسکیموں کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ادارے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ اقدام پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے عوام کو حکومتی ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس