Follw Us on:

کراچی: بوٹ بیسن میں قتل ہونے والے جوڑے کا تعلق گوجرانوالہ سے نکلا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bbc urdu
جائے وقوعہ سے دو مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ (فوٹو: بی بی سی اردو/ احتشام ہاشمی)

کراچی کے ساحلی علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے ملنے والی نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مقتولین کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، جن کی شناخت 28 سالہ ساجد مسیح اور 25 سالہ ثنا آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں حال ہی میں گوجرانوالہ سے کراچی منتقل ہوئے تھے اور مختلف علاقوں میں قیام پذیر تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا ہے، جب کہ تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد مسیح نے 20 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور اسی روز ثنا آصف کے ساتھ عدالتی نکاح کیا تھا۔ نکاح نامے کے مطابق ساجد کی عمر 28 اور ثنا کی عمر 25 برس ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کو سر میں ایک، ایک گولی ماری گئی جو دوسری جانب سے نکل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشیں تازہ ہیں اور دونوں کے کپڑے خون آلود تھے۔

Bbc urdu
دونوں حال ہی میں گوجرانوالہ سے کراچی منتقل ہوئے تھے اور مختلف علاقوں میں قیام پذیر تھے۔ (فوٹو: گوگل)

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ موقع سے دو نائن ایم ایم اور ایک 30 بور کی گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات رات کے کسی پہر انجام دی گئی۔ لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب قریبی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں نے انہیں دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: ’ٹرمپ کا منہ بند کرو یا پھر میکڈونلڈ کو انڈیا میں بند کرو‘، رکن پارلیمنٹ انڈین کانگریس

مقتولین کے پاس سے موبائل فون اور نقدی بھی ملی ہے، جس سے بظاہر یہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس