Follw Us on:

سرگودھا: انسدادِ دہشتگردی عدالت کا 9 مئی کے مقدمے میں فیصلہ،50 سے زائد افراد اشتہاری قرار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishthari
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ (تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل)

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن محمد اسماعیل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اورپی ٹی آئی کے اہم رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز، احمد چٹھہ سمیت 51 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ سٹی پولیس اسٹیشن میانوالی میں ایف آئی آر نمبر 349 کے تحت درج کیا گیا تھا، جو 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں درج کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام مفرور ملزمان کو ایک ماہ کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

یہ فیصلہ ریاست کی جانب سے 9 مئی کے بعد پیدا ہونے والی بدامنی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف الزامات کی قانونی پیروی کا تسلسل ہے۔

Sargodha
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام مفرور ملزمان کو ایک ماہ کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ (تصویر: یاہو)

یاد رہے کہ31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی 9 مئی کے فسادات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ سنایا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، زرتاج گل اور شبلی فراز کو 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

یہ فیصلے غلام محمد آباد اور سول لائنز تھانوں میں درج مقدمات (مقدمہ نمبر 1277 اور مقدمہ نمبر 832) کے تحت سنائے گئے۔ عدالت نے ان مقدمات میں 108 افراد کو سزا سنائی جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اسی مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، صنعتوں پر کیا اثرات ہوں گے؟

دیگر سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، چوہدری بلال اعجاز، مسز فرخ آغا، فرخندہ کوکب، کنول شوزاب، محمد احمد چٹھہ، چوہدری آصف علی، شکیل احمد خان نیازی، سردار عظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید اور محمد انصر اقبال شامل ہیں۔

غلام محمد آباد کیس میں 67 میں سے 60 ملزمان کو سزا سنائی گئی، جبکہ سول لائنز کیس میں 7 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس