Follw Us on:

پاک چین دوستی ہر امتحان میں کامیاب رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim munir
پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر امتحان میں کامیاب رہی ہے اور بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی برقرار ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان بھائی چارے پر مبنی رشتہ ہے، جو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ ہے۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا۔

تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ مہمانِ خصوصی تھے، جب کہ چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارت خانے کے دیگر افسران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

فیلڈ مارشل نے اس موقع پر چین کو یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے نے نہ صرف اپنے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ سلامتی اور ترقی میں بھی اس کا حصہ قابلِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1971 میں فوج نے ہتھیار ڈالے جماعت اسلامی نے نہیں، حافظ نعیم الرحمان

تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس