Follw Us on:

پاکستان میں موجود تیل کے ذخائر کی مجموعی مالیت کتنی ہے اور کونسے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Oil sources
ذخائر کی مجموعی مالیت 630 سے 660 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تیل کے وافر قدرتی ذخائر ملکی معیشت کے استحکام اور اقتصادی خودمختاری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی نرخوں کے مطابق ان ذخائر کی مجموعی مالیت 630 سے 660 ارب ڈالر کے درمیان ہے، جو پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً نو ارب بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں، جن میں سے محض 500 ملین بیرل کی مالیت ہی 35 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان وسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تو ملک میں صنعتی ترقی، روزگار کے نئے مواقع، تیل کی قیمتوں میں واضح کمی اور مجموعی خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

Ibrahim hassan murad
پاکستان میں تقریباً نو ارب بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

سابق وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قدرتی وسائل، بالخصوص تیل کو قومی مفاد میں شفافیت، دیانتداری اور حکمت عملی کے تحت استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ تیل کی تلاش، نکاسی اور استعمال کے تمام مراحل کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ قومی مفاد حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایک دن انڈیا کو تیل فروخت کر رہے ہوں گے، ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان

ابراہیم حسن مراد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تیل سمیت تمام قدرتی وسائل کے شفاف، منصفانہ اور مؤثر استعمال کو اپنی پالیسی کا مرکزی نکتہ بنائے، تاکہ ان کا براہِ راست فائدہ عوام تک پہنچے اور ملک کو معاشی خودکفالت اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس