Follw Us on:

حق دو بلوچستان لانگ مارچ: مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Haq do balochistan ii
بلوچستان میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

حکومتی وفدسے مذاکرات کے بعد امیر جماعتِ اسلامی مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے سامنے جاری حق دو بلوچستان دھرنا کل ختم کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد مارچ کی جگہ لاہور سیٹ اپ کا اختتامی اعلان کرتا ہوں۔

حکومت اور جماعت اسلامی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے۔ بلوچستان میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ امن عوام اور ان کے نمائندوں کی شراکت سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے قاتلوں کے لیے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد عناصر دشمن کے ایما پر پاکستان دشمنی کر رہے ہیں۔ بسوں سے اتار کر لوگوں کو شہید کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں۔ بلوچستان کے عوام، حکومت اور فوج ان شرپسندوں کے خلاف متحد ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں، انڈیا اور خوارج کا مقابلہ صرف عوام کے ساتھ مل کر ہو سکتا ہے۔ تمام شریک ارکان بلوچستان کے امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ تجاویز اور عملی اقدامات مرتب کر کے حکومت کو پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن بحال ہوگا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔ ہم سب ان شاء اللہ بلوچستان کی ترقی کے لیے اکٹھے ہیں۔

Haq do balochistan
دشمن قوتوں، انڈیا اور خوارج کا مقابلہ صرف عوام کے ساتھ مل کر ہو سکتا ہے۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 جولائی کو گوادر سے کوئٹہ ہوتے ہوئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے۔ ہمارا احتجاج بارڈر بندش، لاپتہ افراد اور معدنیات کے حقوق پر تھا۔ بلوچستان کے امن و امان، ٹرالر مافیا اور چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل پر آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کا حق تسلیم کیا جائے، مطالبہ دہرایا۔ بی ایف سی کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد مفاہمت ہوئی، معاہدہ طے پایا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سیاسی کارکن ہیں، جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ غیر جمہوری قوتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ریاستی قانون کے دائرے میں رہ کر آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا کل ختم کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد مارچ کی جگہ لاہور سیٹ اپ کا اختتامی اعلان کرتا ہوں۔ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا وعدہ کیا گیاہے۔

امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے کوئی غیر قانونی اقدام نہ کیا ہے نہ کریں گے، صرف مسائل اجاگر کیے۔ اچھی حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیں گے، غلطیوں پر تنقید بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو منظم کریں گے، قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بلوچستان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

Maulana hidayat ur rahman
وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد مفاہمت ہوئی، معاہدہ طے پایا ہے۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

یاد رہے کہ حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے آج حکومتی وفد سے مذکرات کے لیے جماعتِ اسلامی کی چھ رکنی کمیٹی قائم کی، جس کی قیادت نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  نے کی، جب کہ دیگر ممبران میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، زاہد اختر بلوچ، عبدالمتین اخوندزادہ، مولانا کبیر احمد شاکر، بشیر احمد ماندائی شامل تھے ۔

کمیٹی نے آج دوپہر دو بجے اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کیے، حکومتی کمیٹی کی سربراہی مشیر وزیرِاعظم پاکستان رانا ثناءاللہ نے کی۔ مذاکرات کی پیش رفت سے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس