Follw Us on:

روس کا یوکرین کے شہر مائیکولائیو پر میزائل حملہ، سات افراد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ukrain war
یوکرین کے جنوبی شہر مائیکولائیو پر روس کے ایک میزائل حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے( فائل فوٹو)

یوکرین کے جنوبی شہر مائیکولائیو پر روس کے ایک میزائل حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکولائیو کے گورنر ویتالی کم نے ٹیلیگرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ ہفتے کی رات ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ویتالی کم نے جو تصاویر پوسٹ کیں، ان میں ایک منزلہ رہائشی مکانات کو مکمل طور پر تباہ دیکھا یا گیاہے، جبکہ عمارت کا ملبہ ارد گرد بکھرا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 نجی مکانات، 12 اپارٹمنٹ عمارتیں اور ایک ڈاک خانہ اس حملے میں متاثر ہوا۔

یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ روس نے رات کے دوران یوکرین پر 76 خودکش ڈرون اور 7 میزائل داغے، جنہوں نے یوکرین کے آٹھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ فضائیہ کے مطابق، یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے 60 ڈرون اور ایک میزائل کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں مائیکولائیو کا علاقہ محاذِ جنگ پر واقع تھا اور اسے بار بار توپ خانے اور فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ روسی افواج کو 2022 کے آخر میں پیچھے دھکیل دیا گیا، مگر ڈرون اور میزائل حملے اب بھی اس علاقے کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

محاذ کے قریب واقع زاپوریزیا اور خیرسون کے علاقوں میں روسی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم تین افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: شدید زلزلے کے بعد کامچاتکا میں 450 سال بعد آتش فشاں لاوا نکلنے لگا، فضائی سفر متاثر

دارالحکومت کیئو پر بھی رات کے وقت روس نے ایک قلیل دورانیے کا میزائل حملہ کیا، تاہم وہاں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس