Follw Us on:

چین اور روس کی بحیرہ جاپان میں فوجی مشقیں ، کیا یہ عالمی نظام کے توازن کو متاثر کریں گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 03 at 14.35.34
چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں( فوٹو: رائٹرز)

چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں، جن کا مقصد اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اُس عالمی نظام کا مقابلہ کرنا ہے جسے وہ امریکا کی قیادت میں چلنے والا سمجھتے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران چین اور روس کے درمیان تعلقات میں گہرائی آئی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مغربی پابندیوں کے باعث چین نے روس کو اقتصادی سہارا فراہم کیا ہے۔ یہ پابندیاں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

چین کی وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ جوائنٹ سی،2025کے نام سے یہ مشقیں روسی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب پانیوں میں شروع ہوئی ہیں اور یہ تین دن تک جاری رہیں گی۔
مشقوں میں دونوں ممالک آبدوز بچاؤ، مشترکہ آبدوز شکن کارروائیاں، فضائی دفاع، میزائل شکن اقدامات اور سمندری جنگی آپریشنز انجام دیں گے۔

چینی وزارتِ دفاع کے مطابق چین کے چار بحری جہاز، جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز شاؤشنگ اور اورمچی شامل ہیں، ان مشقوں میں روسی جہازوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
ان مشقوں کے بعد دونوں ممالک بحر الکاہل کےمتعلقہ پانیوں میں مشترکہ گشت بھی کریں گے۔

چین اور روس کئی برسوں سے سالانہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں، جن کا آغاز 2012 میں “جوائنٹ سی” کے نام سے ہوا تھا۔
گزشتہ سال کی مشقیں چین کے جنوبی ساحل کے قریب ہوئی تھیں، جبکہ اس سال مشقوں کا مقام بحیرہ جاپان رکھا گیا ہے۔

جاپان کی وزارتِ دفاع نے اپنی حالیہ سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان بڑھتا ہوا فوجی تعاون جاپان کے لیے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا کر رہا ہے۔
روس کے پیسفک فلیٹ کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں کی جا رہیں، جبکہ چین کی وزارتِ دفاع نے جمعہ کے روز کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس