Follw Us on:

پاکستان کی طاقتور فوجی قیادت عالمی منظرنامے پر سرگرم، فیلڈ مارشل ’مرکزی کردار‘ قرار 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Field marshal
جریدے نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نے پاکستان کو چین، خلیجی ممالک اور امریکا کے ساتھ متوازن تعلقات کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ (فوٹو: ووکل میڈیا)

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی اور بدلتے ہوئے عالمی کردار کا مرکزی کردار قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں ان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے۔

جریدے کے مطابق 18 جون کو فیلڈ مارشل کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی دور کی بنیاد بنی۔

اس ملاقات کے بعد امریکا نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا گیا، جسے پاکستان کے لیے تجارتی رعایت اور ترجیحی سلوک قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اب پاکستان کے ساتھ اسلحے کی فراہمی، انسداد دہشتگردی کے تعاون اور تجارتی معاہدوں کی بحالی پر غور کر رہا ہے، جس سے خطے میں امریکی پالیسی میں نمایاں تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔

Asim munir .
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کی کوششوں کی بدولت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، سرمایہ کار اور سفارتی حلقے براہ راست ان سے رابطے میں ہیں۔ (فوٹو: ایکس)

امریکی دفاعی ادارے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہیں اور بکتر بند گاڑیوں و نائٹ وژن آلات کی فراہمی جیسے معاملات زیر غور ہیں۔

جریدے نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نے پاکستان کو چین، خلیجی ممالک اور امریکا کے ساتھ متوازن تعلقات کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

ان کے انڈیا مخالف مؤقف کے باعث اندرون ملک ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور امریکی پالیسی ساز اب انڈیا کی اندرونی کمزوریوں اور تخریبی رویے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

مزید جانیں: ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس میں آمد، چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کی کوششوں کی بدولت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، سرمایہ کار اور سفارتی حلقے براہ راست ان سے رابطے میں ہیں۔ خاص طور پر امریکا کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹر کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دی اکانومسٹ کے مضمون میں پاکستان کو اب ایک فعال پالیسی ساز اور علاقائی حکمت عملی کا اہم کردار قرار دیا گیا ہے، اور اس نئی شناخت کے پیچھے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو اہم محرک بتایا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس