Follw Us on:

کیا بلال عباس نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی؟

احسان خان
احسان خان
Bilal
اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا ( فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا ہے، ایک انٹریو میں اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ میں جواب نہیں دیتی۔

اداکارہ دُرفِشاں سلیم نے معروف صحافی آمنہ حیدر اِسنی کے ساتھ ’سمتھنگ ہاٹ‘ میگزین کے لیے ایک انٹرویو سیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور اداکار بلال عباس خان کے حوالے سے پھیلنے والی شادی کی افواہوں پر کھل کر بات کی ،شو کے دوران میزبان نے دُرفِشاں سلیم سے بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو ایک ساتھ جوڑنے (شیپنگ) پر ان کے ردِعمل کے بارے میں پوچھا۔
اداکارہ نے جواب دیا کہ ہمارے درمیان بڑی راحت اور آسانی تھی اور ہم شوٹنگ کے دوران اکثر ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہمیں قہقہے روکنا مشکل ہوتا تھا۔

افواہوں اور مداحوں کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے دُرفِشاں نے کہا کہ وہ ہر بات کا جواب نہ دے کر ہی دیتی ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ بہترین طریقہ ہے،انہوں نے مزید کہ یہ صرف اُس وقت غیر آرام دہ ہوتا ہے جب آپ خود اسے ایسا بننے دیتے ہیں۔”

شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے دُرفِشاں سلیم نے کہا کہ افواہ تو افواہ ہی ہوتی ہےاور شادی کی صورت میں اگر واقعی ایسا کچھ ہو تو، چاہے یہ نجی معاملہ ہو، لوگ تقریب کے فوراً بعد تصاویر شیئر کر دیتے ہیں۔ تو کوئی کیوں انہیں چھپانے یا دیر سے پوسٹ کرنے کی کوشش کرے گا؟

مزید پڑھیں:انڈیا: اداکار کلابھاون نواس اچانک چل بسے

واضح رہے کہ یوٹیوبر ماریہ علی، جن کے سوشل میڈیا پر 2 لاکھ 40 ہزار فالوورز ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور پاکستانی اداکار بلال عباس خان اور دُرفِشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر لیا ہے اور وہ اپنی رومانوی کامیڈی اور ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی شاندار کامیابی کے بعد جان بوجھ کر اس رشتے کو چھپا رہے ہیں، جس ڈرامے نے دونوں کو نئی شناخت بخشی ہے۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس