Follw Us on:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ رقم، ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Stock exchange
انٹر بینک میں امریکی ڈالر سات پیسے سستا ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1127 پوائنٹس بڑھ کر 1,44,165 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی تھی، جب انڈیکس 1,43,037 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، معاشی استحکام کے اشاروں اور بہتر مالیاتی پالیسیوں کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر سات پیسے سستا ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا ہے، جو گزشتہ روز 282.57 روپے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اشارے قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس