معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انڈین کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
معروف اداکارہ نے حالیہ ایک انٹرویو میں ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور وضاحت دی کہ ان کی ذاتی زندگی پر چلنے والی قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں۔
ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد نہ میں نے ان سے بات کی نہ ان سے ملی ہوں۔
خیال رہے کہ یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں، جب اداکارہ اور کرکٹر ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے، اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ملاقات ایک ہی دن تک محدود رہی تھی اور اس کے بعد ان کا کوئی تعلق نہیں رہا۔

اسی طرح عبد الرزاق کے ساتھ افواہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمنا نے کہا ہے کہ یہ سب مذاق تھا انٹرنیٹ پر یہ کہا گیا کہ میں عبد الرزاق سے خفیہ شادی کر چکی ہوں۔ میں معذرت چاہتی ہوں آپ کے دو یا تین بچے ہیں، مجھے آپ کی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم یہ بہت شرمناک تھا۔
ان افواہوں کو ہنسی مذاق میں اُڑاتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے بارے میں بے بنیاد اطلاعات دینا ایک معمول بن چکا ہے، مگر انہیں ان افواہوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایسی صورتحال کبھی کبھار قدرے غیر آرام دہ ہو جاتی ہے خاص طور پر جب میڈیا کسی کے ساتھ تعلقات جوڑ دیتا ہے، جن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ آپ اس پر قابو نہیں پا سکتے اور وقت کے ساتھ آپ ان افواہوں کو نظر انداز کرنا سیکھ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’کیا یہ وقفہ لینے کا اچھا وقت ہے؟‘, چیٹ جی پی ٹی بات کرنے کے دوران ایسا کیوں کہے گا؟
یاد رہے کہ حال ہی میں تمنا بھاٹیہ کی ذاتی زندگی میں ایک اور سرخی سامنے آئی تھی، جب ان کا نام اداکار وجے ورما کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب وہ نیو ایئر پارٹی 2023 میں ایک ساتھ نظر آئے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی جوڑی 2024 کے آغاز میں ٹوٹ چکی تھی اور نہ ہی تمنا بھاٹیہ اور نہ ہی وجے ورما نے اس بریک اپ پر کسی قسم کا بیان دیا۔
واضع رہے کہ تمنا بٹیا آج بھی انڈیا بھر میں ایک اہم فلمی شخصیت ہیں اور ان کی فلموں جیسے باہوپلی، جیلر اور ارمانائی چار نے انہیں شہرت کی بلندیاں تک پہنچایا ہے۔ تاہم، ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کا حصہ بنتی رہی ہے جس پر تمنا نے واضح کیا کہ تمام معلومات جو انٹرنیٹ پر آتی ہے ضروری نہیں کہ حقیقت پر مبنی ہوں۔