Follw Us on:

آئمہ بیگ نے قریبی دوست زین سے شادی کر لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Aiman baig
پاکستانی معروف گلوکارہ عائمہ بیگ نے اپنی شادی کا اعلان کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ (تصویر: جیو نیوز)

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی کا اعلان کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

گلوکارہ نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ انہوں نے فیشن برانڈ ‘راستہ’ کے بانی زین احمد کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

آئمہ بیگ نے ایک پوسٹ میں خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں خوش نظر آ رہے تھے۔ پوسٹ کے کیپشن میں عائمہ نے لکھا تھا کہ کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی الحمدللہ… اب بھی خواب لگ رہا ہے لیکن اب یہ حقیقت بن چکا ہے۔ ہماری نئی زندگی کے آغاز میں ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی شادی کے دن کی کچھ انفرادی تصاویر شیئر کریں گی مگر فی الحال وہ اس خوشی کے موقع پر کافی جذباتی اور’اوورولم’  محسوس کر رہی ہیں۔

Bag
وہ جلد ہی شادی کے دن کی کچھ انفرادی تصاویر شیئر کریں گی۔ (تصویر: دی کرنٹ)

اس خوشی کے موقع پر مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے محبت بھری پیغامات اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

آئمہ بیگ پاکستانی موسیقی کی معروف شخصیت ہیں اور ان کی آواز نے کئی ہٹ گانے جیسے بازی، دو بول، فنکاری اور کئی کوک اسٹوڈیو کی پرفارمنسز میں لوگوں کو مسرور کیا ہے۔

آئمہ نے اپنے کیریئر میں کئی مقبول فلمی گانوں اور برانڈ کیمپینز میں بھی اپنی آواز دی ہے۔

واضع رہے کہ زین احمد کا فیشن برانڈ ‘راستہ’ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ انہوں نے اپنے برانڈ کے تحت عالمی ستاروں جیساکہ  جسٹن بیبر، رز احمد اور انیل کپور کے ساتھ کام کیا ہے اور لندن فیشن ویک میں بھی اپنی کلکشن پیش کی ہے۔

اب ان کی اپنی شادی ممکنہ طور پر ان کا سب سے اسٹائلش کام ثابت ہو سکتی ہے۔

شادی کی تقریب کی تفصیلات اور مہمانوں کی فہرست ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن عائمہ کی پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ ایک سادہ قریبی اور محبت بھری تقریب تھی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس