Follw Us on:

ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فیصد اضافے کے ساتھ 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump with modhi
ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافے کے ساتھ کل 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا( فائل فوٹو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو یوکرین جنگ کے دوران روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر انڈیا پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ پاتا ہوں کہ انڈیا کی حکومت فی الحال براہ راست یا بالواسطہ روسی تیل درآمد کر رہی ہے،انہوں نے کہاکہ اسی مناسبت سےاور متعلقہ قوانین کے تحت، انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصول لاگو کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ انڈیا کی روسی تیل درآمد کرنے کی وجہ سے “ضروری اور مناسب” سمجھا گیا ہےاور اس کے تحت انڈیا کی درآمدات پر اضافی محصول عائد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ایلچی وٹکوف کی پوتن سے تین گھنٹے ملاقات، کیا امریکا روس پر پابندیاں عائد کرے گا ؟

یہ پیش رفت صدر ٹرمپ کے ان بارہا دیے گئے دھمکی آمیز بیانات کی تکمیل ہے جن میں انہوں نے روسی تیل کی خریداری پر انڈیا کے خلاف ٹیرف کی شرح بڑھانے کی بات کی تھی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس