اپریل 5, 2025 12:36 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

مصنوعی ذہانت کے میدان میں ’نئی جنگ‘۔ کیا کچھ نظر انداز ہورہا ہے؟

شاہد عباسی
شاہد عباسی
مصنوعی ذہانت امریکا اور چین میں دوڑ لگی ہے۔(فوٹو:)

چین کے اسٹارٹ اپ ڈیپ فرنٹ کی متعارف کردہ “ڈیپ سیک” انٹرنیٹ پر امریکی اجارہ داری کے لیے سنجیدہ چیلنج ہے یا نہیں؟، چند مہینوں نہیں، ہفتوں یا دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

چینی اے آئی ایپ کے مؤثرہونے، ایزی ٹو ہینڈل، کم قیمت ہونے نے امریکی کمپنیوں کو نیا چیلنج دیا ہے۔ مختلف ماہرین اس کے ’رسپانس‘، نسبتاً زیادہ جامعیت کو بھی سراہ رہے ہیں۔

رواں برس میٹا کا 60 ارب ڈالر سے زائد اےآئی پرخرچ کرنے مزید کام کرنے کا کا اعلان، گوگل کا جمنی کو مزید انفورس کرنا، مائیکروسافٹ، ایکس سمیت دیگر امریکی، اتحادی مغربی اداروں کی ایڈوانسمنٹ کو اس پیشرفت سے ایک سنجیدہ چیلنج درپیش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کٹنگ ایج آئی ٹیکنالوجی کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو خبردار بھی کر دیا ہے۔

جو بات اب تک نہیں ہو رہی، وہ دو توانا فریقوں کے اس میدان میں مقابل آنے سے اے آئی کی ایڈوانسمنٹ میں شدت، نقصان دہ اثرات کے درست اندازے، غلط استعمال کے سدباب سے متعلق ہے۔ ان نکات پر سرسری سی بات، کوئی دستاویزی یا پھراے آئی کو مکمل ہیرو یا ٹوٹل ولن بناتی فلموں، سیزنز سے آگے بڑھنا ابھی باقی ہے۔

 پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ’ایفیشنسی امپروور‘ کے بجائے اے آئی کو نوجوان یا دیگر ایج گروپس اسکلز/ کمپیٹینسی ریپلیسر کے طور استعمال کر رہے ہیں یا پھر یار لوگوں نے اسے بھی انٹرٹینمنٹ ٹول بنا ڈالا ہے۔

 استعمال کا یہ رجحان کتنا صحتمند ہے؟، اسے کیا ہونا چاہیے؟، امکانات کے چکر میں خدشات نظرانداز تو نہیں ہو رہے؟، اور ممکنہ تبدیلی کا ڈر طرز کہن پر اڑنے والا تو نہیں بنا رہا، جیسے پہلوؤں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

چینی ایپ نے پھر یہ یاددہانی بھی کرائی ہے کہ کلائمٹ چینج، امریکی سرپرستی میں جنگوں کی معیشت، تقریباً ہر شعبہ زندگی میں مخصوص ایجز کو اپنے پاس رکھنے کی واشنگٹن کی خواہش کے سامنے ڈگمگاتی انسانیت کو درپیش یہ چیلنج فوری توجہ چاہتا ہے۔  

بقول استاد محترم، “برف جیسے ٹھنڈے دماغ سے سوچنے اور عمل کی راہ پیدا کرنے، دیر اور دور تک چلنے کے حوصلے، کھرے اور کھڑے رہنے” والے ہی سروائیو کر سکیں گے۔

پاکستان میٹرز کے ایڈیٹر شاہد عباسی بطور صحافی 2008 سے ڈیجیٹل نیوز میڈیا سے منسلک ہیں۔ اس سے قبل متعدد پاکستانی اور غیرملکی میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔

شاہد عباسی

شاہد عباسی

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس