Follw Us on:

’غیر معمولی اعزاز‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ چند روز میں امریکا کا ایک اور دورہ کریں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim trump
وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔ (فوٹو: جی ٹی وی)

پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ چند روز میں امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصبوں سے اہم مشاورت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایریک کوریلا کے حالیہ پاکستان دورے کے جواب میں ہو رہا ہے۔

جنرل کوریلا جولائی کے آخر میں پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل منیر نے جون میں بھی امریکا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا تھا۔

Trump & asim munir
یہ ایک غیر معمولی اعزاز ہے جو عموماً سربراہانِ مملکت یا حکومت کو ہی دیا جاتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

یہ ایک غیر معمولی اعزاز ہے جو عموماً سربراہانِ مملکت یا حکومت کو ہی دیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس مجوزہ دورے کے حوالے سے آئی ایس پی آر یا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم منیر نے اپنے گزشتہ دورے میں عندیہ دیا تھا کہ وہ سال کے آخر میں دوبارہ امریکا کا دورہ کریں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی جنرل نے حالیہ کانگریشنل سماعت میں پاکستان کو انسداد دہشت گردی میں ایک “بہترین شراکت دار” قرار دیا تھا اور خطے میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں؛غزہ: غذائی بحران شدت اختیار کرگیا، اسرائیلی فائرنگ اور بھوک سے مزید 83 فلسطینی شہید

ادھر فوجی قیادت کے صدارتی عزائم سے متعلق افواہوں پر بھی وضاحت سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک انٹرویو میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سربراہ کے صدر بننے کی باتیں “بکواس” ہیں۔

ان کا یہ بیان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس وضاحتی بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے جولائی کے اوائل میں کہا تھا کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس