Follw Us on:

امریکا کی پاکستان کے تانبے میں دلچسپی، پیشکش آگئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Tamba
پاکستان کے قدرتی وسائل میں شامل تانبے کے وافر ذخائر میں عالمی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ (تصویر: فائنینشل ٹائمز)

پاکستان کے قدرتی وسائل میں شامل تانبے کے وافر ذخائر میں عالمی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق اس وقت پاکستان تانبے سے حاصل شدہ کچھ دھاتیں چین کو برآمد کر رہا ہے تاہم مستقبل میں اس شعبے کی عالمی منڈیوں میں مزید وسعت متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فریق کی جانب سے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے حالیہ اقدامات کے تحت تانبے، لوہے، فولاد اور ایلومینیم جیسی دھاتوں کی درآمد پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے ہیں۔

Pakistan tamba
پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ (تصویر: بی بی سی)

تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ریفائن کردہ تانبے  کو ان محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ریفائننگ کی صلاحیت کو بہتر بنا کر تانبے کو تیار شدہ شکل میں برآمد کرے تو یہ نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ تانبے کے شعبے میں روزگار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: ’غیر معمولی اعزاز‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ چند روز میں امریکا کا ایک اور دورہ کریں گے

واضع رہے کہ وزارت تجارت نے اس امکان کو پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاری کو مؤثر طریقے سے راغب کیا جائے تو پاکستان کا معدنیاتی شعبہ ایک نئی معاشی قوت بن کر ابھر سکتا ہے۔

پاکستانی حکام نے اس موقع پر امریکی فریق سے مزید بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا تو پاکستان کی معدنیات کی صنعت میں نیا انقلاب آسکتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس