بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انڈیا کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد دو روز میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 47 ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی شب پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا، جس میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ شب فتنہ الخوارج کے 33 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جنہیں سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
الحمد اللہ پاک فوج جہنمی کتوں کا صفایا کرنے میں مصروف، ہاک افغان سرحد پر 14 خوارج جہنم واصل، 2 دن میں 47 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا
— Javed Iqbal (@javedeqbalpk1) August 9, 2025
*ISPR*
*Rawalpindi, 9 August 2025*:
Following the successful engagements by the security forces in general area Sambaza, Zhob District on 7-8… pic.twitter.com/Fp2hBjrGYy
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔