Follw Us on:

بلوچستان: 45 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی پر صدر ووزیرِاعظم کا خراجِ تحسین

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak army
 ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ (تصویر: پریس)

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ میں سات اور آٹھ اگست کو سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 33 دہشت گردوں کی ہلاک ہوئے۔ آٹھ اور نو اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب ایک مزید کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 14 انڈین حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی کی ان دو روزہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی کُل تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات اور آٹھ اگست کی درمیانی شب ژوب میں سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 33 انڈین حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سات اور آٹھ اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت پکڑی گئی تھی۔

Army
آٹھ اور نو اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب ایک مزید کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ (تصویر: جیو نیوز)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے جرات مندانہ اور مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 33 انڈین حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔ آٹھ اور نو اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب ایک مزید کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 14 خوارج ہلاک ہوئے اور دو روزہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں؛ سندھ حکومت کا کم بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

 ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور انڈین سرپرستی میں جاری دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہیں۔

ژوب میں 33 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کی جرأت، مہارت اور بروقت کارروائی قابلِ فخر ہے، پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا قلع قمع کرے گا۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

Army 2
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ژوب میں 33 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ (تصویر: دنیا نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنائی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف صحافی اسد علی طور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکا روانگی سے روک دیا گیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ ہندوستان کے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سیکیورٹی فورسز نے کامیابی حاصل کی فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔

اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کے دفاعی عزم کو واضح کیا ہے بلکہ انڈیا کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی اہمیت بھی اجاگر کی ہے۔ اس دوران حکومتی سطح پر دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس