Follw Us on:

لاہور میں ریکارڈ بارش، واسا رپورٹ جاری، سب سے زیادہ کہاں ہوئی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rain in lahore
سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 86 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: گوگل)

لاہور میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار کا ریکارڈ واسا لاہور کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

واسا لاہور کی رپورٹ کے مطابق آج بروز نو اگست 2025 کو سہ پہر ایک بج کر 35 منٹ سے چار بج کر 10 منٹ تک بارش کا پہلا سلسلہ جاری رہا۔ تمام علاقوں میں بارش کا سلسلہ اس وقت رک چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 86 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ فرخ آباد میں 85 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 83 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Whatsapp image 2025 08 09 at 4.33.00 pm
علاقائی طور پر بارش کا اوسط ریکارڈ 43.4 ملی میٹر رہا۔ (فوٹو: فائل)

دیگر نمایاں علاقوں جیساکہ نشتر ٹاؤن میں 81 ملی میٹر، گلبرگ ہیڈ آفس میں 60 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 57 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 45 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 44 ملی میٹراور سمن آباد میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ان کے علاوہ گلشن راوی میں 29 ملی میٹر، جیل روڈپر 25 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 27 ملی میٹر، مغلپورہ میں 19 ملی میٹر، اپر مال میں سات ملی میٹر، ایئرپورٹ پر دو ملی میٹراور تاجپورہ میں صرف ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اوور آل علاقائی طور پر بارش کا اوسط ریکارڈ 43.4 ملی میٹر رہا۔ مزید یہ کہ ایم ڈی واسا غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس