Follw Us on:

ٹرمپ کو چاہے دادا بنالیں یا پھر ابو، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، سابق رہنما پی ٹی آئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan
بانی پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ ہر کوئی عمر عطا بندیال ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ ہر کوئی عمرعطابندیال ہے،ہم کچھ بھی کریں گے ہمیں معافی مل جائے گی۔اب ریاست انہیں ایسا کچھ نہیں کرنے دے گی،چاہے یہ ٹرمپ کو دادا بنالیں یا پھر ابو،یہ جیل میں ہی رہیں گے۔

نجی ادارے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑے کرپشن کیسز سامنے آئے، مگر قیدی نمبر 420 نے کرپشن کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 2019 میں کرتارپور کا افتتاح ہوا تھا۔اس افتتاحی تقریب میں جنرل باجوہ بھی شامل تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سکھوں نے کرتاپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو تحفے میں سونے کا لوٹا دیا، بانی پی ٹی آئی نے اور اِس کی لالچی بیوی نے لوٹے کو راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروا کر اُس پر سونے کا پانی چڑھوا دیا اور پھر اُسے توشہ خانہ میں جمع کروایا، جب کہ اصلی سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا۔

سابق میڈیا ایڈوائزر عمران خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ پرچ پیالیاں بانی پی ٹی آئی کو ملااور اُسے راولپنڈی کے راجہ بازار میں بیچ دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں نے دنیا، شہرت، عزت، وقار اور پیسہ دیکھا ہے، پھر بھی وہ اس حد تک گر گئے، وہ لوٹا چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پوری دنیا کے سامنےبانی پی ٹی آئی کو نیا لقب دینے جا رہا ہوں، جوکہ لوٹا چور ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ تین سالوں میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا ہے۔امت مسلمہ کے عظیم نو سر باز اب سائنس کا بیڑہ غرق کرنے نکلے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے احتجاجی کالیں دے رہے ہیں، کبھی کال سیمی فائنل ہوتی ہے توکبھی کوارٹر فائنل، جب کہ کئی بار تو فائنل کال دے چکے ہیں۔جب فائنل کال ناکام ہو جاتی ہے تو کہتے ہیں اصل احتجاجی کال تواب دوں گا۔

Faiz ul hassan
بانی پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے احتجاجی کالیں دے رہے ہیں۔ (فوٹو: آزاد ڈیجیٹل)

سابق وزیرِ اطلاعات کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ ہر کوئی عمر عطا بندیال ہے،ہم کچھ بھی کریں گے ہمیں معافی مل جائے گی۔اب ریاست انہیں ایسا کچھ نہیں کرنے دے گی،چاہے یہ ٹرمپ کو دادا بنالیں یا پھر ابو،یہ جیل میں ہی رہیں گے۔

پانچ اگست کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا شو فلاپ شو ثابت ہوا، پروگرام کو لیڈ کرنے کے لیے قاسم اور سلمان آ رہے تھے،ان کی آمد کے لیے پورے پاکستان کو نچایا گیا،پھر پتہ چلا کہ اُن کے تو اُورسیز شناختی کارڈ گم ہو گئے،اس لیے شو چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ لوگ یہ نعرہ نہیں لگاتےکہ کون بچائے گا پاکستان ؟ عمران خان،عمران خان۔ اب ان کا نعرہ ہے کون نچائے گا پاکستان، بانی تحریک انصاف بانی تحریک انصاف، یہ لوگ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانیوں کو نچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے، عظمیٰ بخاری

14 اگست کی احتجاجی کال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پانچ اگست نا تو انہوں نے کشمیریوں کو اور نا ہی پاکستانیوں کو منانے دیا، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یہ پہلا 14 اگست ہے،بجائے قوم کو انڈیا کے خلاف منظم کرنے کے بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنی رہائی کی بات کو دہرا دیا ہے، بانی کو اپنی ذات سے مطلب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص 14 اگست کو پاکستان کی خودمختاری، وقار، عزت، سالمیت، معیشت اور مستقبل کو صرف اس لیے تباہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے باہر نکالا جائے،لیکن پانچ اگست کی طرح اس کا یہ پلان بھی ناکام ہوگا۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان سابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، سابق وزیرِاطلاعات پنجاب اور بانی پی ٹی آئی کے سابق میڈیا ایڈوائزر بھی رہے ہیں، جنہیں عمران نے خود 2022 میں اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس