Follw Us on:

’پریڈ کی مشقیں‘، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اسلام آباد میں پروازوں کی آمد ورفت معطل رکھنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Planes
اتھارٹی کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں بھی کچھ اضافی دنوں پر پروازوں کی معطلی ہو گی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یوم آزادی کی پریڈ کی مشقوں کے باعث مخصوص دنوں میں پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ پر 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹس ٹو ایئرمین میں ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔

Planes parade
ایئرلائنز کو شیڈول میں ردوبدل کر کے مسافروں کو بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اتھارٹی کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں بھی کچھ اضافی دنوں پر پروازوں کی معطلی ہو گی، جبکہ 11 سے 14 اگست کے دوران پریڈ کی مشق کے لیے مختلف اوقات میں آپریشن روکے جائیں گے۔ ان دنوں میں خصوصی طور پر دن 11 بجے سے 1 بجے تک پروازیں بند رہیں گی۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے شیڈول کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ردوبدل کر کے مسافروں کو بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کی کوششیں یا حقیقی امن‘، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا، پاکستان کا خیر مقدم

یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کیے جانے والے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا حصہ ہیں، جو مکمل فوجی و سرکاری پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس