Follw Us on:

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس چار ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Port
برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ بستر، میز، ٹوائلٹ اور کچن کی چادروں کا رہا، جن کی مالیت ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ (فوٹو: بیکن)

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں ممالک کی تجارت 16 فیصد بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے مالی سال کے دوران امریکا کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

اسی مدت میں امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ ایک سال میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ بستر، میز، ٹوائلٹ اور کچن کی چادروں کا رہا، جن کی مالیت ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ مردانہ سوٹ، جیکٹ اور ٹراؤزر کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ تیار شدہ ملبوسات اور ڈریس پیٹرن کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

Ports
درآمدات میں سب سے زیادہ حصہ روئی کا رہا، جس کی مالیت 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔ (فوٹو: لنکڈان)

ٹی شرٹس کی برآمدات 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، جرسیوں اور پل اوورز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اور جرابوں کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ چمڑے کی مصنوعات 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور خواتین کے ملبوسات 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مالیت میں امریکا کو بھیجے گئے۔

درآمدات میں سب سے زیادہ حصہ روئی کا رہا، جس کی مالیت 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔ لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات تقریباً 16 کروڑ ڈالر، سویا بین 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، کوئلہ 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور ٹربو جیٹس و گیس ٹربائنز 5 کروڑ ڈالر مالیت میں درآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کی کوششیں یا حقیقی امن‘، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا، پاکستان کا خیر مقدم

کمپیوٹر مشینز کی درآمدات 4 کروڑ ڈالر، پیٹرولیم آئل 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، الیکٹرومیڈیکل آلات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور خشک میوہ جات 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مالیت میں رہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس