Follw Us on:

دھاندلی کے الزامات، معاشی دباؤ اور عالمی تنہائی نے مودی سرکار کو مشکل میں ڈال دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Modhi
دھاندلی کے الزامات، معاشی دباؤ اور عالمی تنہائی نے مودی سرکار کو مشکل میں ڈال دیا( فائل فوٹو)


انڈین  وزیراعظم نریندر مودی اپنے گیارہ سالہ اقتدار کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ معاشی اور سفارتی محاذ پر انڈین حکومت کو بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے، جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نے مودی سرکار کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کےمطابق   پاکستان کے ساتھ اچانک جنگ بندی اور امریکا سے سفارتی سرد مہری مودی کے لیے ایک کڑا امتحان بن چکی ہے۔

کانگریس پارٹی نے بی جے پی پر 2024 کے عام انتخابات میں جعلی ووٹروں کے ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست مودی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 امریکا پہلے ہی انڈین درآمدات پر 50 فیصد بھاری اور بدترین محصولات عائد کر چکا ہے، جو مودی حکومت کے لیے ایک بڑا معاشی دھچکا ہے۔

نئی دہلی کی سیاسی تجزیہ کار آرتی جیراتھ کا کہنا ہے کہ مودی وہ طاقت اور جرات نہیں دکھا سکے جس کا وہ دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ محصولات کی جنگ بہار انتخابات میں مودی کی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ ہو گی۔

Modhiii

ایجنسی “ووٹ وائب” کے ایک حالیہ سروے کے مطابق مودی کا نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار ہو گا۔ ادارے کے بانی امیتابھ تیواری کے مطابق ٹرمپ کے خلاف ردعمل میں مودی کا آئندہ ہفتوں میں چین اور روس کا دورہ متوقع ہے۔

ڈیٹا انٹیلیجنس فرم “مارننگ کنسلٹ” کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اچانک جنگ بندی نے مودی کے بنیادی ہندو قوم پرست حامیوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

نئی دہلی کے “آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن” کے وزٹنگ فیلو رشید قدوائی نے کہا کہ مودی کی برانڈ ویلیو میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور بہار میں شکست ان کی سیاسی چمک کو ماند کر دے گی۔

معاشی دباؤ، انتخابی دھاندلی اور سفارتی تنہائی کا امتزاج مودی کی سیاسی ساکھ کو زبردست دھچکا پہنچا رہا ہے، جبکہ چین اور روس کا متوقع دورہ محض موقع پرستی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛انڈیا کا ’مضحکہ خیز‘ دعویٰ، دونوں ممالک اپنے طیاروں کے ذخیرے کی تصدیق کرالیں، خواجہ آصف

تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی کی ناقص پالیسیاں انڈیا  سمیت بی جے پی کے لیے بھی خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس