سابق آرمی چیف قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کے قوم سے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پارٹی کی جانب سے قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینا غلط تھا۔
اسد قیصر نے جنرل باجوہ کو توسیع دینے پر قوم سے معافی مانگ لی اور آئندہ کسی بھی توسیع کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا، میرے سوال کہ کیا فیلڈ مارشل کو توسیع کی ضرورت ہے یا نہیں، اگر ہے تو جنرل باجوہ کی طرح با جماعت توسیع دینگے؟۔ pic.twitter.com/r6yVIT7Jsz
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) August 10, 2025
اسد قیصر کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، رہے گا اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی میں دم ہے تو تسلسل روک کر دکھائے، پاکستان کی ترقی کا یہ سفر ان شااللہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش: ’ آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا۔‘
واضح رہے کہ اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔