Follw Us on:

زیارت: نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Kidnap
اسسٹنٹ کمشنر اپنے بیٹے کے ہمراہ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے۔ (فوٹو: گوگل)

بلوچستان کے ضلع زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل درانی کو ان کے بیٹے منتصر باللہ سمیت اغوا کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اپنے بیٹے کے ہمراہ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے، جہاں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ حملہ آور گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش: ’ آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا۔‘

مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو بھی نذرِ آتش کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر افضل درانی دو ماہ بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس