Follw Us on:

نیا وزیراعظم لانے کی افواہیں، کیا شہباز شریف جارہے ہیں؟

اظہر تھراج
اظہر تھراج
Shehbaz sharif elected pakistan's
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔ (تصویر: الاتحاد میڈیا نیوز)

پاکستان کی سیاست ایک بار پھر افواہوں کی گردش میں ہے، جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان نے ایک بار پھر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو لاہور یا جھنگ سے منتخب کرواکے وزیراعظم بنوایا جائے گا۔

 قومی اخبار ’جنگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے ہی اچھے ہیں جیسے پہلے تھے۔ 

حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی کہ موجودہ سیٹ اپ کو مکمل حمایت حاصل ہے اور سیاسی سیٹ اپ میں فوری طور پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور فی الوقت کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کی خواہش نہیں۔

 سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں سول و عسکری کشیدگی اور پسِ پردہ سیاسی انجینئرنگ کی تاریخ کی وجہ سے اس قسم کی افواہیں اکثر زور پکڑ لیتی ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے واضح تردید یہ ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔ چونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی توجہ معیشت کے استحکام اور سیکورٹی چیلنجز پر مرکوز ہے، اس لیے کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔ 

قبل ازیں دی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے۔ 

جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف میں ایک ایسا ساتھی ملا ہے، جس پر ادارہ نہ صرف اعتماد کرتا ہے بلکہ عملی طور پر اس کی حمایت بھی کرتا ہے۔

ایک سینئر ذریعے نے شہباز شریف کو بہترین قرار دیا ہے، جنہوں نے کارکردگی، محنت، نظم و ضبط، محتاط سفارت کاری اور ملکی طاقت کے نظام کو سمجھنے کی صلاحیت سے فوج کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ 

بند دروازوں کے پیچھے کوئی ابہام نہیں ہے کیوں کہ فوج سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں شہباز شریف کو پاکستان کے لیے “بہترین ممکنہ انتخاب” سمجھتی ہے۔ یہ اعتماد یکطرفہ نہیں ہے۔

شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر نجی اور عوامی طور پر فیلڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی وژن کی تعریف کی ہے۔ 

وزیرِاعظم نے ایک سے زائد بار حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کی “غیر متزلزل حمایت” کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قمر باجوہ کی توسیع پر پی ٹی آئی نے قوم سے معافی مانگ لی: ’کسی میں دم ہے تو تسلسل روک کر دکھائے

ایک اور رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے نالاں ہے اور ان کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات میں ان کی بدن بولی کو بھی ایک نیا رنگ دیا گیا۔

مگر نجی ویب سائٹ وی نیوز نے ذرائع ن لیگ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے بیورکریسی کے حوالے سے بیان پر خواجہ آصف سے گلے شکوے کیے۔

528770386 1312523910246198 6842429891724116077 n

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ اگر کچھ بھی سیالکوٹ میں بیوروکریسی کے حوالے سے کرنا ہو تو مجھے سے مشورہ کیے بغیر نہ کیا جائے۔

 یہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی ہدایت کریں کسی کہ کہنے پر کان نہ دھریں یہاں تک خواجہ آصف نے اے ڈی سی آر پر لگائے گئے الزامات کا بھی دفاع کیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں سب سامنے آجائے گا۔

Author

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس