Follw Us on:

مسلسل ناکامی کے بعد انگلینڈ کی شاندار واپسی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کو شکست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو / ایکس

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مسلسل ناکامی کے بعد انگلش ٹیم  نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے میزبان انڈین ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان انگلش ٹیم  نے میزبان انڈین ٹیم کے بیٹنگ لائن اپ کو ہلا کر رکھ دیا اور کسی بھی  بلےباز کو ففٹی تک نہ کرنے دی۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میزبان انڈین ٹیم  نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم کی شروعات کچھ اچھی نہ ہوئی اور اوپنر بلے باز فِل سالٹ محض 7 گیندوں کے عوض 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ جس کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی اور  بن ڈکٹ کے ساتھ مل کر انڈین بولنگ لائن اپ کے سامنے اینٹ کی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔

انگلش ٹیم کے اوپنگ بلےباز بن ڈکٹ نے 28 گیندوں پر 51 اسکور مار کر انڈین بولروں کا بولنگ لائن اپ ہلا کر رکھ دیا۔ کپتان جوس بٹلر کچھ زیادہ کمال نہ دکھا سکے اور 22 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر لیونگسٹن  نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 24 گیندوں کے عوض 43 اسکور بناکر واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد انگلش بلے بازوں کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر انگلش ٹیم 171 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

فائل فوٹو / گوگل

انڈین بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کا بیٹنگ لائن اپ ہلا کر رکھ دیا۔ بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلش بلے باز ان کی بولنگ کے سامنے سرینڈر کرتے نظر آئے۔ انڈین اسپنر نے محض 4 اوورز میں آدھی انگلش ٹیم کو اپنا شکار بنا کر پویلین کی جانب چلتا کیا۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 جب کہ روی بشنوئی اور اکشر پٹیل نے 1، 1 شکار کیے۔

ورون چکرورتی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 6.00 کی اکانومی سے صرف 24 رنز دیے اور 5 بلے بازوں کی وکٹیں لیں۔ اس دوران انہوں نے جوس بٹلر، جیمی اسمتھ، جیمی اوورٹن، برائیڈن کارس اور جوفرا آرچر کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں دوسری بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ وہ اس وقت اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ورون چکرورتی انڈیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں دو مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

فائل فوٹو / گوگل

 ہدف کے تعاقب میں میزبان انڈین ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز سنجو سیمسن محض 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بولنگ کے سامنے انڈین بیٹنگ لائن اپ ٹک نہ سکا اور یکے بعد دیگرے ایک ایک کر کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے  پانڈیا  نے 35 گیندوں پر 40 رنز جب کہ شرما 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو کچھ خاص کمال کا مظاہرہ نہ کرسکے اور محض 14 رنز بنا کر لوٹ گئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 24 رنز کے عوض 3 شکار کیے، جب کہ آرچر اور کارس نے 2، 2 شکار کیے۔ عادل رشید اور مارک وُڈ نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ایک سیریز جاری ہے جس میں میزبان ٹیم انڈیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ اس سیریز کا اگلا میچ میزبان ٹیم اور انگلش ٹیم کے درمیان 31 جنوری کو مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس