Follw Us on:

حماس صحافیوں کے قتل پر برہم: ’اسرائیل کا وحشیانہ جرم ‘ہرقسم کی فاشزم اور بربریت کی حدوں کو عبور کرچکا ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Photo gropher
حماس، شفاء اسپتال میں صحافیوں کے خیمے پر ہونے والی اس مجرمانہ بمباری میں شہید ہونے والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔( فائل فوٹو:الجزیرہ)

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی حملے میں صحافیوں کے قتل کے بعد بیان جاری کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کے صحافیوں انس الشریف اور محمد قریقع کا بہیمانہ قتل ایک وحشیانہ جرم ہے جو ہر قسم کی فاشزم اور بربریت کی حدوں کو عبور کرچکا ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حماس، شفاء اسپتال میں صحافیوں کے خیمے پر ہونے والی اس مجرمانہ بمباری میں شہید ہونے والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے اس حملے میں الجزیرہ کے نمائندگان انس الشریف اور محمد قریقع، کیمرہ مین ابراہیم ظاہر اور مؤمن علیوہ اور اسسٹنٹ کیمرہ مین محمد نوفل شہید ہوئے ہیں۔

شہید انس الشریف ایک ایسے جری اور آزاد صحافی تھے جنہوں نے قابض فوج کے مسلط کردہ قحط کی تصویریں اور حقائق دنیا کے سامنے بے خوفی سے پیش کیے، اور اہلِ غزہ پر مسلط کی گئی بھوک کی ہولناک حقیقت کو دنیا تک پہنچایا۔

حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحافیوں پر مسلسل حملے دراصل پوری دنیا کے لیے ایک مجرمانہ دہشت گرد پیغام ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اقدار کے مکمل انہدام کی علامت ہیں۔

عالمی برادری کی خاموشی نے قابض فوج کو اس بات کا حوصلہ دیا کہ وہ صحافیوں کے قتلِ عام کو بغیر کسی رکاوٹ یا احتساب کے جاری رکھے۔

Gaza

قابض فوج کے ترجمانوں کی طرف سے فلسطینی صحافیوں، بالخصوص شہید انس الشریف اور محمد قریقع، کے خلاف بار بار کھلے عام دھمکیاں دی گئیں تاکہ انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے روکا جا سکے۔ آج یہ دھمکیاں ایک ہولناک قتل عام کی صورت میں سامنے آئیں، جو اس دہشت گرد اور فاشسٹ ریاست کے حقیقی چہرے کو مزید بے نقاب کرتی ہیں۔

صحافیوں کے قتل اور باقی ماندہ اہلِ قلم کو خوفزدہ کرنے کا مقصد ایک بڑے منصوبہ بند جرم کی راہ ہموار کرنا ہے، جس کے تحت قابض فوج شہرِ غزہ میں آوازِ حق کو خاموش کر کے تنہا عوام پر ظلم و ستم ڈھانے اور اپنی مجرمانہ کارروائیوں کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:’غزہ کے سب سے بہادر صحافیوں میں سے ایک‘، اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کا صحافی شہید ہوگیا

یہ سلسلہ وار جرائم، جن کا تازہ ترین واقعہ یہ المناک قتلِ عام ہے، عالمی سطح پر صحافی برادری اور ابلاغی اداروں سے بھرپور ردِعمل کا تقاضا کرتے ہیں تاکہ قابض کے جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے، سچ کی آواز کو بلند رکھا جا سکے، اور انسانی فریضہ ادا کرتے ہوئے غزہ کے حالات دنیا تک پہنچائے جا سکیں۔

ہم عالمی برادری اور اس کے اداروں، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین جرم کی واضح اور دو ٹوک مذمت کرے، قابض کے ان بے مثال بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے، اور اس کے رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم پر کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس