حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کو 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں پانچ ڈالرز 72 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومتِ سندھ کا بغیر ٹریکر اور کیمروں والے ڈمپروں کو کراچی میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
واضح رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کو کیا جائے گا اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔