Follw Us on:

وقت آ گیا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ministry of foreign affairs
عالمی برادری فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا انصاف کے تقاضے پورے کرے اور فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں عملی کردار ادا کرے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حکومتِ پاکستان نے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اس کڑے وقت میں بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ سنگین حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو قابض فوج کے مظالم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ عالمی برادری فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

Gaza,la
افسوسناک واقعے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ان کے جائز مقصد کی طویل عرصے سے حمایت کرتا آیا ہے۔ پاکستان ایک منصفانہ، پائیدار اور پرامن حل کا حامی ہے، جس میں ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر مسلسل فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہو، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر اس کا مؤقف اصولی اور غیر متزلزل ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دنیا انصاف کے تقاضے پورے کرے اور فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں عملی کردار ادا کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس