Follw Us on:

امریکا اور پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف عزم، کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ دہشتگرد تنظیمیں قرار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bla
امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی  اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا( فائہل فوٹو)

امریکی وزارت خارجہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔


بی ایل اےکو 2019 میں متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد ایس ڈی جی ٹی قرار دیا گیا تھا۔ 2019 کے بعد سے بی ایل اے نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن میں مجید بریگیڈ کے حملے بھی شامل ہیں۔


2024 میں بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں خودکش حملوں کی ذمہ داری لی۔2025 میں بی ایل اے نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مارچ میں ہونے والے ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی،جس میں 31 شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔

Image


امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کےاس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کریڈٹ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کا موقف امریکی حکام تک پہنچایا،دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو ایک ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:وقت آ گیا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان


یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے متعدد کاروائیاں کی ہیں،جس میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ سرفہرست ہے۔بی ایل اے آئے دن مسافر بسوں کو روک کر شناخت کی بنیاد پر معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہتی ہے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس